تمل ناڈو کے وزیر اعلی او پنیرسیلوم نے آج یہاں گورنر سی ودیا ساگر سے
ملاقات کی اور گزشتہ تین دنوں کے اندر ریاست میں ہوئے سیاسی واقعات سے
انہیں آگاہ کیا۔گورنر سے ملاقات کے بعد اپنی رہائش گاہ
پر مسٹر پنیرسیلوم نے نامہ نگاروں
کو بتایا کہ وہ انا ڈی ایم کے کے صدر مدھوسودن کی قیادت میں گورنر سے ملے
اور ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ اچھا ہی ہوگا۔